تحریک انصاف کا وژن صرف ترقی ہی نہیں عوام کی بیداری بھی ہے: خسرو بختیار

تحریک انصاف کا وژن صرف ترقی ہی نہیں عوام کی بیداری بھی ہے: خسرو بختیار

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)صدر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ مخدوم خسرو بختیارنے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماننا پڑیگاکہ پنجاب کی گڈگورننس سندھ کی گورننس سے بہت بہتر ہے، سندھ میں احتساب کا صرف تصور ہے مگر عملی احتساب نہیں ہوتا، 2018کے انتخابات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مفاد میں حلقہ این اے176 سے میاں غوث محمد کو اپنا ایک ٹکٹ دے دیا ہے، صوبوں کی تقسیم لسانی کی بجائے انتظامی بنیادوں پر ہوگی، گیارہ کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہوچکا ہے ،دنیا میں کہیں مثال نہیں کہ فیڈریشن کی ایک اکائی پچاس فیصد سے زیادہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے کمزور ادراہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوہے، ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کی بالا دستی وخوشحالی ہے، انشاء اللہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن صرف ترقی ہی نہیں بلکہ عوام کی بیداری بھی ہے، عمران خان کی جدوجہد کے نتیجہ میں قوم میں شعوربیدارہو چکا ہے، عمران خان پاکستانیوں کی آواز بن چکے ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں جب نوجوان نسل اپنے بہتر مستقبل کیلئے بلے پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی جانب قدم بڑھائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر