پی پی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں،فیصل صالح حیات

پی پی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں،فیصل صالح حیات

اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

فیصل صالح حیات نے ان خبروں کو قطعی طور پر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ جھنگ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس سے جاری کئے گئے بیان میں سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ میرے خلاف حقائق کے منافی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے بھی کہا ہے کہ NA-38 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ NA-37 کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...