جنوبی پنجاب میں بارشیں، دیوار، چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق
ملتان ‘خانیوال ‘محسن وال‘ہارون آباد( سپیشل رپورٹر‘ وقائع نگار‘ نمائندگان )ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا دوسری جانب دیوار اور چھتیں گرنے کرنٹ لگنے سے 4افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اس سلسلہ میں ملتان سے سپیشل رپورٹر اور وقائع نگار(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کے مطابق ملتان میں بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ دن بھر گھنگھور گھٹائیں اور بیشتر مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے ملتان سمیت مضافاتی علاقوں کا موسم خوشگوار رہا ۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان اور مضافاتی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ مزید ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق ملنگی چوک پیراں غائب روڈ ملتان کے قریب پرانی دیوار گرنے سے ایک لڑکا 12سالہ بروہان ولد جاوید اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا دیا گیاہے جہاں اسکی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے ۔خانیوال سے نامہ نگار ،نمائندہ پاکستان کے مطابق گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی ۔تفصیل کے مطابق اقبال نگر سے بورا روڈ پربارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے مدثر ولد ظفر جاں بحق جاں بحق جبکہ تین افراد جن میں اسد ولد رزاق ،اصغر علی ولد ظفر ،عرفان ولدسردارشامل ہیں زخمیہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔محسن وال نمائندہ پاکستان بارش کے باعث ٹوکہ مشین پر کام کرتے ہوئے گاؤں 132سولہ ایل میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیاجنہیں ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 19تھری آر اضافی بستی میں مبینہ طور ہر بارش کی وجہ سے غریب محنت کش فیاض کے گھر کی چھت گر گئی۔ بیٹی جاں بحق بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہسپتال منتقل ہارون آباد کے نواحی گاؤں 19تھری آر اضافی بستی کے رہائشی محنت کش فیاض احمد کے گھر کی چھت گر گئی۔گزشتہ دن ہارون آباد اور گرد و نواح میں شدید بارش ہوئی تھی اور مبینہ طور پر فیاض کے گھر کی چھت بارش کی وجہ سے گری جس سے فیاض کی معصوم بیٹی پانچ سالہ عمارہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ کہ اس کی بیوی اقبال بی بی اور سات سالہ بیٹا عثمان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر بہاولپور ویکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فیاض معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔