نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے‘ آصف رجوانہ کو کامیاب کرائیں گے‘ سلطانہ شاہین کی مہم میں تیزی

نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے‘ آصف رجوانہ کو کامیاب کرائیں گے‘ ...

ملتان(سٹی رپورٹر) سابقہ ایم اپی اے سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ قوم ہر سازشی فیصلے کو مسترد کر چکی ہے ، ن لیگ نے ملک وقوم کے تمام شعبہ جات اور طبقات کے لیئے کا م کیا اور ہم نے

(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

خواتین کو انکے حقوق فراہم کیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے پی پی 214 آصف رجوانہ کی کمپین کے سلسلہ میں اوڈ کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ آصف رجوانہ ملک وقو م کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ، اور انکی جیت یقینی ہے ، ہم ڈور ٹو ڈور میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائینگے ، اور ن لیگ کی جیت کویقینی بنائیں گے۔اس موقع پر سلطانہ شاہین کے کہنے پر تمام اوڈ برادری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...