چیف جسٹس فوری نوٹس لیکر بجلی‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس کرائیں: انیلہ افتخار

چیف جسٹس فوری نوٹس لیکر بجلی‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس ...

ملتان(سٹی رپورٹر)آ ل پاکستان مسلم لیگ این اے 154کی امیدوار خاتون انیلہ افتخار نے کہا ہے کہ غریب عوام پر ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا ایک طرف غریب عوام پر بجلی کے بلوں میں اضافے نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فوری طور پر ازخود نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 154کے علاقہ میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرانے کے لئے گھروں سے نکلیں اور اے پی ایم ایل کے نشان عقاب پر مہر لگائیں کیونکہ اے پی ایم ایل ہی عوام کے مسائل کے حل میں حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...