کرپشن فری پاکستان کیلئے ایم ایم اے کی حکومت ناگزیر ہے: جمشید حیات ایڈووکیٹ

کرپشن فری پاکستان کیلئے ایم ایم اے کی حکومت ناگزیر ہے: جمشید حیات ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل نے ملتان کے اُمیدوار پی پی 214 شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل قوم کی واحد اُمید ہے کرپشن فری پاکستان
(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کیلئے ایم ایم اے کی حکومت ناگزیر ہے کیونکہ کرپٹ عناصر کا راستہ روکنے کیلئے دیانتدار، محب وطن قیادت کا برسر اقتدار آنا ملک وقوم کی ضرورت ہے ہماری قیادت سمیت ہمارے قافلے میں کوئی نیب زدہ نہیں ۔ نیب زدہ لوگوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے ان کی وجہ سے قوم کا ہر فرد2لاکھ روپے کا مقروض ہے ملک وقوم کے مسائل کی جڑ بھی یہی لوگ ہیں جو پارٹیاں ، جھنڈے اور چہرے بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں اور پھر5سال تک حکومتی ایوانوں میں ذاتی مفادار سمیٹتے ہیں ان کو صرف اپنا مفاد عززی ہوتا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے جس سے ڈاکٹر حفیظ انور نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر ان سب لٹیروں کا کڑا احتساب کرے گی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر اس کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرے گی۔