کامیاب ہوکر منافقت ‘تھانہ کچہری کی سیاست کودفن کریں گے ‘نعیم خان بھابھہ

کامیاب ہوکر منافقت ‘تھانہ کچہری کی سیاست کودفن کریں گے ‘نعیم خان بھابھہ

کرم پور (نامہ نگار ) حلقہ این اے 164کے امیدوار نعیم خان بھابھہ نے کہاکہ حلقہ سے منافقت اور چٹی دلالی کی سیاست کو ختم کرائیں گے ۔ او ر حلقہ این اے 164

(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کو شہروں کے برابر سہولیات دیں گے ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ این اے 164کے آزاد امیدار سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے کہاکہ کامیاب ہو کر حلقہ سے منافقت ،تھانہ کچہری اور چٹی دلالی کی سیاست کو دفن کر ائیں گے ۔ تمام شہریوں کو تمام سہولیات ان کے گھروں تک پہنچائیں گے ،۔ سوئی گیس بھی لائیں گے دیہاتوں کو شہروں کے برابر سہولیات فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رشید احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے کیا ۔اس موقع پر شہری اتحاد بورانہ گروپ،فرینڈ اتحاد گروپ ، اور راجپوت برادری کے ایک بڑے دھڑے نے ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

نعیم خان بھابھہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...