کرپٹ عناصر سے مقابلہ کرینگے:جاوید علی شاہ‘ کارکردگی عوام کے سامنے ہے: عبدالغفار ڈوگر

کرپٹ عناصر سے مقابلہ کرینگے:جاوید علی شاہ‘ کارکردگی عوام کے سامنے ہے: ...

بدھلہ سنت (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی ،امیدوار ایم این اے 158سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ مخالفین ن لیگی امیدواروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے عوامی خدمت کرنیوالوں کا مقابلہ کرپٹ نمائندوں سے ہے امیدوار ایم این اے 157ملک عبدالغفارڈوگر نے کہا کہ 5سال عوام کی خدمت کی ہے اور کوئی کسر نہیں چھوڑی اگر چوکیدار صحیح پہرہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

دے رہا ہو تو عوام چوکیدار نہیں بدلتے نمائندہ کیسے بدلیں گے امیدوار ایم پی اے پی پی 219رانا محمد اقبال سراج نے کہا کہ حلقہ کی محرومیاں ختم کرنا مشن ہے جو مسائل رہ گئے ان کو حل کریں گے عوام کے سب کچھ سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی اوڈ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالٖغفاراوڈ، حاجی اقبال،بابر خان ،راؤ مستقیم ،رانا اکرم و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...