این اے 156سے صبا فیصل عوامی راج پارٹی کی امیدوار‘ مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

این اے 156سے صبا فیصل عوامی راج پارٹی کی امیدوار‘ مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ خطے کی عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں ، خطے کے لیئے مخلص لوگوں کو (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کامیاب کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 156 میں صبا فیصل کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صبا فیصل کا کہناتھا کہ میں جمشید دستی کی محنت اور ٹکٹ رائیگاں نہیں جانے دونگی اور بھر پور کمپین کے ذریعے مخالفیں کو مکمل ٹف ٹائم دونگی ۔اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئر مین رانا فراز نون نے پارٹی پالیسیوں کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر صبا فیصل کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر