باکردار قیادت کھویا ہوا مقام دوباہ دلاسکتی ہے‘ عوام ایم ایم اے امیدواروں کو کامیاب کرائیں‘ میاں مقصود

باکردار قیادت کھویا ہوا مقام دوباہ دلاسکتی ہے‘ عوام ایم ایم اے امیدواروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے یے 25 جولائی2018کے انتخابات (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کاآزادانہ اورمنصفانہ انعقاد لازم و ملزوم ہے۔الیکشن کی شفافیت کے حوالے سے تمام شکوک وشبہات کو دورکرناالیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے۔اگر انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگاتو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بڑاسوالیہ نشان لگ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل قومی جذبات کی حقیقی ترجمان ہے۔ہماری باکردار قیادت ملک وقوم کوکھویاہوامقام دوبارہ دلاسکتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام سیکولر اور لبرلز کو مستردکرتے ہوئے دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کو ملک کا اقتدار سونپیں،ہم ان شاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔پی ٹی آئی بھی توقعات پرپورااترنے میں ناکام رہی ہے۔الیکٹیبلزکے نام پر چور،لٹیروں،ڈاکوؤں،جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کو ٹکٹ جاری کرکے تبدیلی کے نعرے کو نقصان پہنچایاہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کے پاس تبدیلی کاایک نادر موقع ہے۔عوام کوفیصلہ کرنا ہوگاکہ وہ کیسے حکمران چاہتے ہیں۔