میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا مالی سال 2108-19کا ٹیکس فری بجٹ منظور

میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا مالی سال 2108-19کا ٹیکس فری بجٹ منظور

بہاول پور( بیورورپورٹ )میونسپل کارپوریشن بہاولپور رواں مالی سال 2018-19 کا ٹیکس فری بجٹ منظور کرلیاگیا۔اجلاس میں متفقہ طورپر چیئرمین بلال بلوچ کو کنوینیر منتخب کیا گیا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

۔جنہوں نے اجلاس کی بطور کنوینیر صدارت کی ۔اجلاس میں بھاری اکثریت سے آئندہ برس 2018-19 کے لئے میونسپل کارپوریشن بہاولپور کے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بجٹ میں میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بجٹ محدود وسائل اور بہترین صلاحیتوں کا امتزاج ہے۔جس میں علاقہ کو درپیش مسائل کے حل ،تعمیروترقی اور عوام اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کثیر رقم رکھی گئی ہے۔جس سے علاقہ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات اور عوامی نمائندگی کا حق اداکرنے میں مدد ملے گی۔چیئرمین ملک ارشادچنڑ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔اپنی بھرپور صلاحیتوں عوام کا حق نمائندگی ادا کریں گے۔چیئرمین شاہد اقبال نے کہا کہ بجٹ میں پینشنر اوردوران ملازمت ڈیتھ ہونے والے ملازمین کے لئے بھی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔کنوینیر بلال بلوچ نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔مالی سال 2018-19 سے منعقدہ اجلاس میں مختلف کاموں کے ٹھیکوں کی منظوری اور ریوائز بجٹ بھی مشترکہ طورپر منظورکیاگیا۔ریوائزبجٹ کا ٹوٹل بمعہ ابتدائی سرمایہ ،تراسی کروڑسات لاکھ انتالیس ہزار نوسوچالیس روپے اور سالانہ بجٹ سال 2018-19 کا ٹوٹل بجٹ بمعہ ابتدائی سرمایہ ستانوے کروڑانیس لاکھ چھبیس ہزار چھ سو چھبیس روپے ہے۔میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

بجٹ منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...