میونسپل کمیٹی لودھراں کا اجلاس‘ اپوزیشن نے بجٹ کی تفصیلات نہ دینے پر فائلیں اور کاغذات پھاڑ دیئے‘ بجٹ منظور‘ اپوزیشن کا بائیکاٹ

میونسپل کمیٹی لودھراں کا اجلاس‘ اپوزیشن نے بجٹ کی تفصیلات نہ دینے پر فائلیں ...

لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن )میونسپل کمیٹی لودھراں کا اجلاس‘ اپوزیشن ممبران نے بجٹ کی تفصیلات نہ دینے پر مبینہ اپنی فائلیں اور(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کاغذات پھاڑ کر پھینک دیئے۔ مزید مالی سال 2018-19 کا بجٹ پاس‘اپوزیشن کا بائیکاٹ۔ بتا یا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کونسلر محمد مدنی عطاری اپوزیشن لیڈر‘راؤ وسیم‘مجسم مرزا‘ مہر افضل نے شرکت کی۔محمد مدنی کا کہنا ہے کہ ہم نے چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ افتخار الدین تاری سے استفسار کیا کہ ہمیں بجٹ کی کاپیاں فراہم کی جائیں جس پر چیئرمین کے بھائی شیخ سیفی کونسلر نے پی ٹی آئی کے کونسلرز کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں دھکے دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی ارکان کے رویے کے خلاف بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر