میٹروبس کرپشن کیس‘نیب ملتان کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

میٹروبس کرپشن کیس‘نیب ملتان کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

ملتان (وقا ئع نگار)میٹروبس کرپشن کیس نیب ملتان کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی‘ نیب حکام نے سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل سمیت 6افسران کو 3جولائی 2018(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ابتدائی انکوائری میں لینڈ ایکوزیشن پر چیزنگ سمیت دیگر بے ضابطگیوں کا سامنے آنے پر متعلقہ حکام کو طلب کیاگیا ہے۔ اسی سلسلے میں انکوائری کو حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کیلئے لینڈایکوزیشن کلکٹر غلام مصطفی ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل، عزیزشاہ، رضوان عزیز اور فرحان حیدر کو بھی 3 جولائی کو طلب کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...