ملتان میں میٹروبس پر پتھر سے حملہ شرپسند کے خلاف مقدمہ درج

ملتان میں میٹروبس پر پتھر سے حملہ شرپسند کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (وقا ئع نگار)پولیس نے میٹرو بس کا پتھر مارکر شیشہ توڑنے کے الزام پر نامعلوم شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیل (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے مطابق پولیس تھانہ نیوملتان کو میٹروبس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 29جون 2018کوصبح 9بجے دن بس نمبری ایل ای ایس 8135کولے کر چوک کمہاراں سے حسن آباد کی طرف جارہا تھا جب حسن آباد اسٹاپ کے قریب پہنچا تو نامعلوم نے پتھر مارکر ایمرجنسی شیشہ مالیتی 50ہزار روپے توڑ دیا جس پر پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...