الیکشن میں عوام ن لیگ‘ پیپلزپارٹی کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں‘ جاوید اقبال وڑائچ

الیکشن میں عوام ن لیگ‘ پیپلزپارٹی کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں‘ جاوید اقبال وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کی شہرمیں دبنگ انٹری‘ مسلم لیگ(ن) چھوڑکرشہری اتحادگروپ‘ صوبائی صدرپاکستان لاڑقومی اتحادسمیت 85سے زائدسرکردہ شخصیات پی ٹی آئی میں شامل‘ امیدوارقومی اسمبلی 179چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ امیدوارصوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

262چوہدری آصف مجید اور 263 چوہدری محمدشفیق کی مکمل حمایت وانتخابی مہم چلانے کااعلان‘ سرکردہ شخصیات کی شمولیت نے پی ٹی آئی کے امیدواران کی کامیابی کے امکانات بڑھادئیے۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے امیدوارقومی اسمبلی179چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے امیدوارصوبائی اسمبلی 262چوہدری آصف مجید اور263چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے مظالم کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ اب ہرطرف پی ٹی آئی کاراج ہوگا‘ پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کوخوش آمدیدکہتے ہیں انشاء اللہ حلقہ کی بہتری کے لیے عوام کی مشاورت سے اقدامات اٹھائیں گے‘ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عوام نے قبضہ مافیا‘ تھانہ کلچراورلوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کومستردکردیاہے‘ عام انتخابات میں پی ٹی آئی شاندارکامیابی حاصل کرکے حقیقی خدمت کے مشن کوآگے بڑھائے گی‘ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ میاں برادران نے شہرمیں مارشل لاء لگارکھی تھی اوران کے مظالم کے خلاف کوئی نہیں بولتاتھالیکن آج انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ عوام ان جابرظالم میاں برادران کے خلاف متحدہوگئے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوکرعوام کی خدمت کی سیاست کوفروغ دیں گے‘ قبل ازیں شہری اتحادگروپ کے رہنماء چوہدری خضرحیات‘ ممبران میونسپل کمیٹی چوہدری محمداشرف‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری احمدمحمود‘ صوبائی صدرپاکستان لاڑقومی اتحادوکونسلرجام فیاض حسین لاڑ‘ فوزیہ عباس سمیت چوہدری عبدالرزاق‘ جام عابدلاڑ‘ جام ارشادانجم لاڑ‘ جام عبدالمجیدلاڑ‘ چوہدری اسداللہ‘ چوہدری عامر‘ میاں شفقت‘ میاں شاہد‘ چوہدری عبدالحفیظ‘ چوہدری عبدالغنی‘ چوہدری حامدعالمگیر‘ حکیم امین امجد‘ ملک عبدالغفور‘ عبدالمجید‘ عبداللہ خان‘ شیرعالم ایڈووکیٹ‘ محمدعابدکمبوہ‘ ڈاکٹرمحمدآصف‘ تبسم فوجی‘ میاں ریاض‘ میاں جمیل احمد‘ باباعاشق‘ چوہدری فاروق بشیر‘ چوہدری اشرف پگاں والا‘ چوہدری اللہ دتہ‘ چوہدری اشرف‘ چوہدری اطہرفاروق‘ نویدباجوہ‘ شہزادراہی‘ ملک لیاقت علی‘ حکیم راناخالدجاوید‘ جام کلیم اللہ‘ ملک رفیع اللہ‘ اشتیاق حسین نیازی‘ غلام مصطفے‘ حفیظ رامے‘ چوہدری حسن‘ چوہدری غلام غوث‘ چوہدری نادربشیر‘ چوہدری محمدانور‘ چوہدری زاہد‘ طارق جتالہ وغیرہ85سرکردہ شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پرپارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کوامیدواران نے ہاراورپارٹی رومال پہنائے۔