خانگڑھ :میجر سہیل سلیم انصاری کی نمازجنازہ ادا‘ فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

خانگڑھ :میجر سہیل سلیم انصاری کی نمازجنازہ ادا‘ فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

خان گڑھ ( نامہ نگار ) خان گڑھ رہائشی کے میجر سہیل سلیم انصاری اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ 35سالہ میجر سہیل سلیم انصاری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

پاک آرمی کے انیس19 انجینئر بٹالین چاغی سیپرز میں بطور میجر تعینات تھے طویل عرصہ بیماری کے باعث اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے وہ دس اپریل 1983 کو ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ خانگڑھ میں پیدا ہوئے اور سولہ اپریل 2006 میں انجینیئر کور میں پاک آرمی کو جوائن کیا 12 سال کے عرصہ میں ایسے کارنامے سرانجام دیے کہ انکے سینئر بھی ان پر فخر محسوس کرتے تھے۔ ان کے جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والے میجر جنید کے مطابق وہ پاک آرمی کے نڈر بہادر اور دلیر افسر تھے ۔میجر سہیل سلیم انصاری دس ماہ ایک بیماری میں مبتلا تھے دوران علاج بھی وہ اپنے فرائض سے غافل نہ تھے۔ میجر سہیل سلیم انصاری کے والد محمد سلیم انصاری کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس تو ہے کہ میرا لخت جگر مجھ سے جدا ہوا ہے لیکن پاک آرمی نے مجھے جو حوصلہ دیا ہے جو میری ڈھارس بندھائی گئی ہے اس پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اپنے بیٹے پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ وہ ملک اور قوم کی حفاظت کرتے کر تے ا س جہاں سے رخصت ہوا معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ میجر سہیل سلیم انصاری نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے خانگڑھ کے لیے اعزاز ہیں ہمیں فخر ہے کہ میجر سہیل سلیم انصاری ہماری دھرتی کا جوان تھا میجر سہیل کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعداس کی قبر پرپھول چڑھائے گئے پاک آرمی کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا چیف آف آرمی سٹاف کمانڈر ان چیف اور سینئر افسران کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گیے اور فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا بعد میں پاک آرمی کی جانب سے میجر سہیل کے رینکس اور کیپس انکے والد کے حوالے کر۔دیے گئے۔میجر سہیل سلیم انصاری کی نماز جنازہ صبح 9بجے خان گڑھ جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں اور قرب و جوار کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...