تھانہ بی زیڈ کابداخلاقی کے واقعہ کے دوران استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

تھانہ بی زیڈ کابداخلاقی کے واقعہ کے دوران استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد ہونے ...

ملتان (وقائع نگار)پولیس تھانہ بی زیڈ نے بداخلاقی کے واقعہ کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

دوران استعمال ہونے والا غیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے تفتیشی اے ایس آئی عاشق حسین نے مقدمہ نمبر 475/18بجرم 377ت پ میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ اس نے بوقت مذکورہ واقعہ پسٹل 30بور جواستعمال کیاتھا وہ اس نے ابراہیم گارڈن کے خالی پلاٹ میں چھپا دیا تھا جسکو ملزم نے بحراست پولیس آگے آگے چل کر پلاٹ سے 30بور پسٹل 4عدد گولیاں برآمد کروائیں جس پر پولیس نے مذکورہ ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر