ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ قاتل جدہ پرواز سے قبل گرفتار

ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ قاتل جدہ پرواز سے قبل گرفتار

ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ایئرپورٹ سٹاف نے انٹرپول کو مطلوب ملزم کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اسماعیل(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ولد غلام رسول رہائشی ڈی جی خان کو ایئربلیو کی پرواز 870کے ذریعے جدہ روانگی کے دوران ڈیپارچر لاؤنج میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ٹیم شفٹ انچارج ذیشان حیدرملک‘ عبدالرزاق میرانی اور اے ایس آئی ابوبکر نے ریڈبک کے ملزم اسماعیل کو ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے مزید تحقیقات کیلئے ریجنل آفس منتقل کردیا ہے۔ ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سے بچ کر جدہ فرار ہورہا تھا اور ایف آئی اے سٹاف کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...