خاتون نے دو ساتھیوں سے مل کر نوجوان پر تیزاب انڈیل دیا

خاتون نے دو ساتھیوں سے مل کر نوجوان پر تیزاب انڈیل دیا

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد کے نواحی گاؤں 151ٹو ایل علاقہ تھانہ صدر میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہارون آباد کے نواحی گاؤں 151ٹوایل علاقہ تھانہ صدر پولیس میں 25/26سالہ نوجوان منیر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پر اسی کے گاؤں کے رہائشی ریاض، یونس اور رخسانہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر اس پر اس وقت تیزاب پھینک دیا جب وہ اپنے کھیتوں سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔ تیزاب سے منیر کا چہرہ اور سینہ متاثر ہوا۔منیر کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔اس پر تیزاب پھینکنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس تھانہ صدر ہارون آباد مصروف تفتیش ہے اور اصل حقائق پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر