عامر لیاقت پر مبینہ حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،پولیس
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے پی آئی بی میں تحریک انصاف کے امیدوارعامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے مبینہ کارکنوں(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
نے حملہ کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔پی آئی بی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد عامر لیاقت نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دے دی۔پولیس کے مطابق عامر لیاقت پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔