کوٹ ادو: کیپکو پاور ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے گولی مار کر نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی‘ مقدمہ درج نہ ہونے پر لواحقین کا احتجاج

کوٹ ادو: کیپکو پاور ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے گولی مار کر نوجوان سے موٹرسائیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کیپکو پاور ہاؤس کے قریب صادق والا میں نامعلوم ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی مار کر موٹرسائیکل چھین لی۔ لواحقین نے تھانہ چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ تفصیل کے مطابق صادق والا کا رہائشی منور عباس اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی‘ مزاحمت پر منور عباس کو گولی مار کر ڈاکو موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر لواحقین نے تھانہ چوک کوٹ ادو میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔
موٹرسائیکل چھین لی