تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں ند نظمی ،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر بھی تشدد

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں ند نظمی ،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد بھی کیا گیا۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ۔کنونشن شروع ہونے سے قبل ہی تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔کنونشن میں بے نظمی اور ہنگامہ آرائی کی خبریں دینے پر میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں سے نا روا سلوک، انہیں مارا پیٹا گیا اور دھکے بھی دیے گئے۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رپورٹر ایاز اکبر یوسفزئی اور ایونٹ کی کوریج کرنے والی ٹیم پر بھی تشدد کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی جانب سے صحافیوں سے معذرت، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ واقعہ میں ملوث کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔اسد عمر نے مزید کہاکہ صحافی، تحریک انصاف میڈیا سیل اور پولیس کو ہنگامی آرائی میں ملوث کارکنوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن