وطن واپسی والدہ کی صحت سے مشروط،جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہو گا وہی جیتے گا:مریم نواز

وطن واپسی والدہ کی صحت سے مشروط،جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہو گا وہی جیتے گا:مریم ...

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے،(ن) لیگ کو ووٹر سے دور نہیں کیا جا سکتا ،جب ملک ترقی کے راستے پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ، نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا ۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ریفرنڈم ہے ، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوسکتی ، جس پر نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا ، عوام جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے ، وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن وطن واپس ضرور جائیں گے ،پوری قوم کی دعائیں میری والدہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے جب ملک ترقی کے راستے پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ، پاکستانی قوم جمہوریت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی ، ووٹر کو خریدا نہیں جا سکتا، (ن) لیگ کو ووٹر سے دور نہیں کیا جا سکتا ، مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اگر عوام کی رائے تبدیل ہوتی تو الیکشن سے پہلے دھاندلی نہ ہوتی ، مسلم لیگ (ن) کا نشان چھیننے سے پہنچان نہیں چھین سکتے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...