امریکہ نے پاکستان کو انسانی سمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

امریکہ نے پاکستان کو انسانی سمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکہ نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا ،امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔نئی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال کر درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے اور پاکستان کی درجہ بندی پانچ سال بعد بہتر آئی ہے۔پاکستان کو مسلسل چار سال درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا تاہم اس دوران پاکستان نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق قانون سازی بھی کر لی ہے۔سال 2018 کی رپورٹ میں 39 ممالک درجہ اول ،81 ممالک درجہ دوم اور 43 درجہ دوم کی واچ لسٹ میں ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 23 ملکوں کو درجہ سوم میں ڈالا گیا ہے رپورٹ میں لیبیا، صومالیہ اور یمن کو سپیشل کیسز قرار دیا گیا امریکہ نے میانمار کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ میانمار کم عمر بچوں کو بطور سپاہی استعمال کر رہا ہے۔

واچ لسٹ

Back to

مزید : کراچی صفحہ اول