اوکاڑہ ، رضاعلی گیلانی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اوکاڑہ ، رضاعلی گیلانی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اوکاڑہ،دیپال پور (بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر + نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،پی پی184 سے رضاعلی گیلانی نے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا، وہ پی پی 184،185سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ این اے143اور این اے144میں ڈرامائی سیاسی صورت حال پی پی184مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار رضاعلی گیلانی نے مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیاباوثوق ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضاعلی گیلانی نے این اے 143میں تحریک انصاف کے اُمیدوار گلزار سبطین کے ساتھ آزاد حیثیت سے پی پی 184سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ دوسری طرف حلقہ این اے144میں مسلم لیگ(ن)کے اُمیدوار قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خاں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والی سیدہ جگنو محسن جوکہ پی پی184سے الیکشن لڑرہی ہیں سیدہ جگنو محسن حلقہ میں خاصی شہرت کی حامل ہیں سے اتحاد کر لیاہے، ریٹرنگ آفیسرکی طرف سے رضا علی گیلانی کو پی پی184سے انتخابی نشان سکوٹر الاٹ ہو ا جبکہ سیدہ جگنو محسن کو انتخابی نشان مٹکا الاٹ ہواہے، رضاعلی گیلانی تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اُمیدوار سید گلزار سبطین کے ساتھ اتحادی ہیں،جبکہ سید ہ جگنو محسن مسلم لیگ(ن) کے راؤ محمد اجمل کے ساتھ اتحادی ہے، یوں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں کاآزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے اتحاد دلچسپ صورتحال اختیار کر گیاہے۔دریں اثنا دیپال پور کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آ گئی ،(ن) لیگی امیدوار قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خاں نے حلقہ پی پی 184سے رضا علی گیلانی کے مد مقابل مضبوط آزاد امیدوار سیدہ جگنو محسن کرمانی سے انتخابی اتحاد کر لیا ،امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیئے گئے ۔ این اے 143میں (ن) لیگ کو اس وقت بڑا سیاسی جھٹکا لگا جب (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے اپنے آبائی حلقہ پی پی 184کیلئے (ن) لیگ کی جانب سے انہیں دیا گیا ٹکٹ پارٹی قیادت کو واپس کر دیا اور خود آزاد امیدوار کی حیثیت سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ نقوی کی مکمل حمائیت کا اعلان کر دیا ،ذرائع کے مطابق رضا علی گیلانی این اے 143میں راؤ محمد اجمل خاں کو (ن) لیگ کی ٹکٹ دیئے جانے کے سخت مخالف تھے دوسری جانب لیگی امیدوار قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خاں نے رضا علی گیلانی کے مد مقابل مضبوط آزاد امیدوار سیدہ جگنو محسن کرمانی کے ساتھ مل کر اپنا سیاسی انتخابی اتحاد بنا لیا ہے ۔حلقہ پی پی 184میں اب مسلم لیگ(ن ) کے کارکنان پولنگ کے دن شیر کے نشان کی بجائے جگنو محسن کرمانی کو جاری کیئے گئے انتخابی نشان "مٹکا"پر مہر لگائیں گے جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اس حلقہ میں بلے کے نشان کی بجائے سید رضا علی گیلانی کو الاٹ کیے گئے انتخابی نشا ن "سکوٹر"پر مہر ثبت کریں گے قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں سیاسی جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خاں پی پی 184میں سیدہ جگنو محسن اور پی پی 187سے لیگی امیدوار ملک علی عباس کے ہمراہ الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوار سید گلزار سبطین شاہ نقوی پی پی 184سے سید رضا علی گیلانی اور پی پی 187سے چوہدری طارق ارشاد خاں کے ہمراہ اپنی سیاسی کمپیئن چلا رہے ہیں قومی اسمبلی کے دونوں امیدواروں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

پی پی 184

مزید : کراچی صفحہ اول