حجرہ شاہ مقیم میں رضا علی گیلانی اور منظور وٹو کا اتحاد ختم

حجرہ شاہ مقیم میں رضا علی گیلانی اور منظور وٹو کا اتحاد ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)آز اد امیدواران حجرہ شاہ مقیم سیدرضا علی گیلانی اور میاں منظور احمد خاں وٹو کا اتحاد ختم ، میاں منظور وٹو کی بیٹی روبینہ شاہین وٹو PP185میں سید رضا علی گیلانی کے مقابلے میں پی ٹی آ ئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گی تفصیلات کے مطابق شاہ مقیم گروپ اور تعمیر وطن گروپ کی قیادت میں گزشتہ دنوں آ پس میں ایک مشروط اتحاد کیا گیا تھا جس بنا پر دونوں سیاسی گروپ الیکشن میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے شرائط میں یہ طے پایا تھا کہ این اے 143سے میاں منظور احمد خاں وٹو دستبردار ہوں گے جبکہ این اے 144سے سید رضا علی گیلانی میاں منظور احمد خاں وٹو کے مقابلے میں دستبردار ہوں گے پی پی 185اور 184میں سید رضا علی گیلانی کے مقابلے میں تعمیر وطن گروپ کوئی امیدوار کھڑا نہیں کر ے گا اور دونوں حلقوں میں دونوں سیاسی گروپ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے جبکہ گزشتہ روز پی پی 185میں روبینہ شاہین وٹو کو پی ٹی آ ئی کا ٹکٹ مل جا نے پر انہوں نے 185میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور سید رضا علی گیلانی کے حق میں دستبردار ہو نے سے انکار کر دیا جس بنا پر دونوں سیاسی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا پی پی 185سے پی ٹی آ ئی کے پلیٹ فارم سے روبینہ شاہین وٹو سید رضا علی گیلانی کے مقابلہ میں الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ پی پی184 میں سید رضا علی گیلانی کے مقابلہ میں سیدہ جگنو محسن الیکشن میں حصہ لیں گے این اے 143میں راؤ محمدا جمل خاں ن لیگ سے اور پی پی 184سے سیدہ جگنو محسن مل کر الیکشن لڑیں گی اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے جبکہ رضا علی گیلانی آ زاد امیدوار پی ٹی آ ئی کے این اے 143کے امیدوار گلزار سبطین شاہ سے مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے اس طرح بلا اور سکوٹر بمقابلہ شیر اور مٹکا ہو گا۔
اتحاد ختم