مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کا نشان الاٹ

مریم نواز کو این اے 125 سے پنسل کا نشان الاٹ

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کو این اے 125سے پنسل کا نشان الاٹ کر دیا گیا، وکیل مریم نواز تنویر ضیا بٹ نے کہا کہ مریم نواز 127سے الیکشن لڑیں گی اور 125سے مریم نواز نے دستبردار ہونا ہے۔ہفتہ کو حلقہ این اے 125سے مریم نواز کو پنسل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا، مریم نواز کے وکیل تنویر ضیاء بٹ کاغذات نامزدگی واپس نہ لے سکے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تنویر ضیاء بٹ نے کہا کہ کاغذات واپس لینے آیا تو تاخیر ہو گئی، مریم نواز 127سے الیکشن لڑیں گی اور 125سے انہوں نے دستبردار ہونا ہے، الیکشن کمیشن آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ جب تک مریم نواز خود دستخط نہیں کریں گی اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے، البتہ مریم نواز انتخابات سے چار روز قبل ریٹائرمنٹ لے سکتی ہیں،ہم الیکشن سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول