پاکستان واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ،مریم نواز

پاکستان واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ،مریم نواز

لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ اپنی والدہ کی صحت سے مشروط کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن جلد واپس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے،مگر عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، عوام جانتے ہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے، پاکستانی قوم جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہاکہ یہ نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے پہلے کچھ نہیں کیا آج وہ بھی کام کرنے پر مجبور ہے لہٰذا جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہوگا وہ جیتے گا اور ہمارا ووٹر شیر پر ہی مہر لگائے گا۔

مریم نواز

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...