نادرا کے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کیخلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کا مقدمہ درج

نادرا کے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کیخلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کا ...

اسلام آباد (این این آئی)نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف سٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چْرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گیا جو اس نے تاحال واپس نہیں کیا، خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ہے۔

نادرا

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...