قیام امن ،ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات و تجارت کا فروغ اولین ترجیح ہو گی :میاں افتخار

قیام امن ،ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات و تجارت کا فروغ اولین ترجیح ہو گی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نمائندہ پاکستان )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ایک بار پھر ملک میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اے این پی اپنے انتخابی منشور پر ہو صورت عمل کرتے ہوئے امن کی ترجیح بنائے گی اور درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، انتخابی مہم میں اے این پی کے امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد تمام اہم ایشوز حل کئے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 65میں اپنی انتخابی مہم کے دوران باب قدیم میں جلسہ عام اور مختلف یوسیز میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان تقاریب میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ، میاں افتخار حسین نے انہیں سرخ توپیاں پہنائیں اور قافلے میں ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں اے این پی واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آ کر تمام مفاد عامہ کے منصوبے عوام کے تعاون سے شروع کریں گے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی الیکشن سے قبل جوق در جوق شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ اے این پی کو اپنے حقوق کا محافظ سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے عوام کو صرف نعروں پر ورغلایا جبکہ حقیقت میں ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں تھا ،انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مفاد عامہ کو ترجیح دی جائے گی اور پانچ سال تک عوام جن محرومیوں کا شکار رہے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا، میاں افتخار حسین نے کہا کہ خزانہ خالی ہے اور اے این پی تمام ایسے اقدامات کرے گی جس سے سرکاری خزانے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کی جنگ ماضی میں بھی اے این پی نے لڑی اور اب دوبارہ اقتدار میں آ کر مرکز سے صوبے کے حقوق کا حصول یقینی بنایا جائے گا ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں اتنے انقلابی اقدامات کسی دوسری جماعت نے نہیں کئے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارکن الیکشن کی تیاریوں میں اپنی بھرپور توانائیان صرف کریں ، اور پارٹی کا پیغام مؤثر اور مدلل انداز میں گھر گھر پہنچانے کیلئے میدان میں آئیں،انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اے این پی کی ترجیح ہو گی اور ان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے گا ،اس کے ساتھ ساتھ بجلی پیداوار کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔، انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان کے سپاہی ہیں اور صرف عوامی مفاد اور انسانیت کی خدمت کے پیش نظر عملی سیاست کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ قوم کی خدمت ہمارا نصب العین ہے