بٹ خیلہ ،اے این پی کی مقبولیت میں اضافہ ،درجنوں کارکن شامل

بٹ خیلہ ،اے این پی کی مقبولیت میں اضافہ ،درجنوں کارکن شامل

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے مقبولیت میں زبردست اضافہ یونین کونسل خارمیں مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز محلہ یعقوب خیل خارمیں ایک شمولیتی تقریب منعقدہوئی تقریب سے قومی اسمبلی کے امیدوارانعام اللہ خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اعجازعلی خان ضلع کونسل کے ممبر مہابت خان اورتحصیل کونسل کے ممبرضیاء الحق ایڈوکیٹ ناظم اسدخان شہزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت اوران کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی اوراسلام کے نام پرعوام سے ووٹ لینے والوں نے کچھ بھی نہیں کیاہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام کی نظریں صرف اورصرف عوامی نیشنل پارٹی پرلگی ہوئی ہے ا س موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے اعجازعلی خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوسرخ ٹوپیاں پہنادی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...