پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے تاحال کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کیا،گوہر علی

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے تاحال کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کیا،گوہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے تاحال کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کیا ہے۔ضلع مردان میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جو جلد اتحاد کا اعلان کر یگی۔ان خیالات کا اظہارپختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر گو ہر علی نے پارٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تاحال پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے کسی بھی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہیں۔پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ضلع مردان کو مختلف سیاسی جماعتوں نے حمایت کرنے کے لئے رابطے کئے ہیں مگر پارٹی نے مناسب اور موزون جماعت سے اتحاد کرنے کے لئے پی ۔کے 48اور پی۔کے 55اور این ۔اے 22کے سطح پر کمیٹیاں تسکیل دی ہے ۔جو جلد اتحاد کا اعلان کریگی۔