آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے :فیصل امین گنڈاپور

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے :فیصل امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں علی امین خان کی خدمات اور عمران خان کا وژن 2018 میں ضلع بھر میں تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے مدینہ کالونی ۔ نواب اور طارق آباد میں رابطہ عوام مہم کے دوران کیا اس موقع پر طارق آباد کی معروف سماجی سیاسی شخصیت حاجی خالد۔ مدینہ کالونی کے معززین لال بادشاہ محسود۔ صفت اللہ بھٹنی۔ حاجی حنیف خان۔ نواب کی معروف سماجی سیاسی شخصیت حاجی افضل۔ ذوالفقار بھٹو اور مپال برادری کی شخصیات نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین خان گنڈہ پور نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کے دلوں میں علی امین خان کی محبت قائم ودائم ہے ۔ فیصل امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ چالیس چالیس سال سے جے یو آئی اور پی پی پی سے سیاسی تعلق چھوڑ کر ہمارے قافلے میں عوامی شمولیت ہی اصل تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ دور حکومت میں ڈیرہ کی ترقی کے لیئے کچھ نہیں کیا انکے بھائی مولانا لطف الرحمان کے حلقہ کے عوام پانچ سال انکی شکل دیکھنے ترستے رہی جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نظریہ کے حامل علی امین خان نے ڈیرہ میں ناکام کئے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پہلے سے بھی بڑھ کر علاقہ اور عوام کی خدمت کی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...