ریسکیو 1122 نے دریائے سوات میں ڈوبنے والے لڑکے کی نعش برآمد کی

ریسکیو 1122 نے دریائے سوات میں ڈوبنے والے لڑکے کی نعش برآمد کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر)خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)سوات کے غوطہ خوروں کے مسلسل 6گھنٹے آپریشن سے ڈوبنے والے لڑکے کی لا ش نکال لی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر ملک شیر دل خان کی نگرانی میں غوطہ خوروں کا علی الصبح سے باغ ڈھیری پل دریائے سوات میں ڈوبنے والے شخص کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپر یشن شروع کیا گیا ۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 18سالہ لڑکے کی تلاش کے لیے جا ری آپریشن میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے شیر پلم کے مقا م سے لاش برآمدکر لی۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ملک شیر دل خان نے کہا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے مسلسل 6 گھنٹے ک�آاپریشن میں 6غوطہ خوروں اور ایمبولینس کا استعمال کیا گیا اور اہلکاروں کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کے بعد لاش برآمدکر کے لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔ ریسکیو 1122سوات اور ملحقہ علا قوں میں مختلف ایمر جنسیز کے دوران خدمات فراہم کر چکا ہے جس کی وجہ سے اہل علا قہ ریسکیو 1122کی کا کر دگی کو سراہتے ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کیونکہ ریسکیو 1122کے جوان شب وروز ان کی خدمت کے لیے پیش پیش ہوتے ہیں ۔جان بحق شخص کا نام، شہزاد والد گلاب سید ،عمر 18 سال کراچی کا رہنے والے تھا۔ ۔علاقے کے عوام نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔ اور انھیں خراج تحسین پیش کی۔ 1122 ترجومان وقار احمد۔۔