25 جولائی کو غیر ملکی ایجنڈا زمین بوس ہوگا ،مولانا گوہر شاہ

25 جولائی کو غیر ملکی ایجنڈا زمین بوس ہوگا ،مولانا گوہر شاہ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور پی کے 58کے امید وار حاجی احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو غیر ملکی ایجنڈا زمین بوس ہو جائیگااور مذہبی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کی شکل میں کامیاب ہو نگے ۔ وہ چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی اور ڈھیری زردادمیں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا گوہر شاہ نے کہا کہ چارسدہ کے عوام نے ہمیشہ سیکولر اور مذہب بے زار قوتوں کو مسترد کرکے دینی جماعتوں کو کامیاب کر ادیا ہے ۔ 2018کے انتخابات ایک بار پھر ریفرنڈم کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہ اکہ ان کے کامیاب رابطہ عوام مہم نے مخالفین کے اوسان خطا کر دئیے ہیں کیونکہ وہ غریب لوگوں کے دکھ درد کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب باشغور ہے ۔ کسی کے سبزباغ دکھانے پر دھوکہ نہیں کھائینگے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وکہ وہ کھر کھوٹے کی پہنچا ن کریں ۔ کسی کے بہکاوے میں نہ آئے بلکہ ووٹ کے اصل حقدار کتاب والوں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر