بٹ خیلہ،پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:جنید اکبر خان

بٹ خیلہ،پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:جنید اکبر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈاین اے8سے امیدوارقومی اسمبلی سابقہ ایم این اے جنیداکبرخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مقبولیت کی وجہ سے ایم ایم اے اورپیپلزپارٹی نے ایمپورٹیڈامیدواروں بلاول بھٹواورگل نصیب خان کویہاں سے کھڑاکردیااگرتمام پارٹیاں اکھٹے ہوکرپھربھی پی ٹی آئی کے مقابلے میں ریت کے دیوارثابت ہوگی ان خیالات کااظہار جنیداکبرخان نے گزشتہ روزاپنے گاؤں تھانہ میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صرف اورصرف کرپشن کی ہے بلاول نہ بے نظیر ہے اورنہ بھٹو صرف زرداری ہے اگرسوزرداری بھی یہاں سے الیکشن لڑے مالاکنڈکے عوام ان کوشرمناک شکست دے دوچارکردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پانچ سالہ دوراقتدارمیں کوئی بھی کرپشن نہیں کی گئی ہے اگرکسی نے ایک روپیہ کرپشن ثابت کردی تووہ سیاست سے مستعفی ہوجائیں گے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرصرف اورصرف اتنابتادیں کہ ان کے پاس یہ گاڑی کہاں سے آئی ؟کیاکہ وہ کرپشن کی رقم سے نہیں خریدی گئی انہوں نے کہاکہ ہم ائندہ الیکشن میں بھی ان کے ضمانت ضبط کردیں گے ۔