بونیر ،ڈگر گرڈ سٹیشن میں خرابی ،آدھے علاقہ میں تاریکی

بونیر ،ڈگر گرڈ سٹیشن میں خرابی ،آدھے علاقہ میں تاریکی

بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈگر گریڈ اسٹیشن کا 2026 kv ٹرانسفارمر خراب ہونے سے قریباً آدھا بونیرغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوچکا ہے۔ٹرانسفار مر لانے ، لگانے اور چیک کرنے پر قریباً 14 دن لگ سکتے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے تاحال ٹرانسفر مر اپنی خراب حالت میں پڑا ہوا ہے اور تاحال کسی نے ٹھیک کرنے کیلئے کوئی زحمت نہیں کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بونیر کے 132kv اسٹیشن میں 2026kv ٹرانسفر مر گزشتہ شب نو بجے خراب ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کثیر الابادی علاقہ جات کے فیڈرز جس میں ایلم ، پیر بابا ، چملہ اور ناوہ گئی کے بجلی بند ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔شدید گرمی کے تناظر میں ان فیڈر ز عارضی بجلی کی فراہمی ایک اور 2026kv ٹرانسفر مر سے کی گئی ہے جس کی وجہ سے مزید چار فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔جس میں گوکند ، سلارزئی، سنی گرام اسکیم، اور کڑاکڑ شامل ہیں جس کی وجہ سے قریبا آدھا بونیر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوچکا ہے ۔ گریڈ حکام کے مطابق نیا ٹرانسفر لانے ، لگانے ، فٹ کرنے اور چیک کرنے پر تقریبا دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ لیکن تاحال یہ نہیں معلوم کہ ٹرانسفر مر کمپنی والے فراہم کریں گے یا کسی متبادل جگہ سے اس کا بندوبست کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر