پختون قوم نے امپورٹڈ امیدواروں کو ہمیشہ مسترد کردیا ،شاہ رخ

پختون قوم نے امپورٹڈ امیدواروں کو ہمیشہ مسترد کردیا ،شاہ رخ

رستم(نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی پی کے 49کا نامزد امیدوار شاہ رخ امان خان نے کہا کہ پختون قوم نے باہر سے آئے ہوئے امپورٹنٹ اور سرمایہ دار سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے ، پختون قوم غیرت مند قوم ہے سرمایہ دار سیاستدانوں کے لالچ میں نہیں آئینگی، سرمایہ دار سیاستدان پی کے 49کے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لے رہے ہیں جو اسلام کے خلاف ہے ، تحریک انصاف پنجاب کی سیاست کے لئے پختونوں کو استعمال کر رہا ہے ، وزیر اعظم بننے کے لئے عمران خان قبروں کو سجدے کر رہے ہیں، 2008 کے عام انتخابات میں پختونوں نے اتفاق کرکے صوبے میں اپنا حکومت بنایاتھا ، آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر اتفاق کا مظاہر ہ کرکے بنی گالہ سے اپنا اختیارات واپس لے آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیک پوسٹ ، سرخابی درہ اور عرفان نگر میں الگ الگ شمولیتی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا جس سے تحصیل ممبر یوسی بازار اقبال حسین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں شہزاد خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر باقاعدہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ شاہ رخ امان خان نے کہا کہ گزشتہ اے این پی حکومت کے کارنامے کسی سے پوشیدہ نہیں سخت حالات کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ امیر حید ر خان ہوتی این اے 20اور پی کے 49اربوں روپے کا ریکارڈ ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کرکے پختون قوم کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کئے تھے اگر آئندہ عام انتخابات میں پختون قوم متفق نہ ہوئے تو مزید پانچ سال ذائع ہو جائینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...