رستم میں جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل کر دیئے گئے

رستم میں جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل کر دیئے گئے

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں جائیداد تنازعہ پر دو افراد قتل کر دیئے گئے ، واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ مچھی کے رہائشی نعیم ولد نور تواب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے آراضی میں بیٹے تھے کہ اسی دوران مراد ولد روئیداد ، افتخار ولد نور داد دیگر نامعلوم ملزمان کے ہمراہ آکر ہم پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی عمران ولد نور تواب لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا ،جبکہ دوسرے فریق سے روئیداد ولد کریم داد نے رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا اطلاع ملی کہ انڈر مولا اور جان علی ولد فقیر کے فائرنگ کے نتیجے میں میرا بیٹا مراد علی لگ کر موقع پر دم توڑ دیا ہے ۔ وجہ عناد جائیداد تنازعہ بتایا جا رہا ہے پولیس تھانہ رستم نے دونوں فریقین کا رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر