آنے والا دور اے این پی کا ہے ،ملک سجاد خان

آنے والا دور اے این پی کا ہے ،ملک سجاد خان

تیمرگرہ( بیو روررپورٹ )عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 15دیرلوئیر سے نامز د اُ میدوار ملک سجاد خان نے کہا ہے کہ آنے والادور اے این پی کا ہے ،پختون قوم اپنے بقاء کے لئے باچاخان بابا کے قافلے میں شامل اور سرخ جھنڈے تلے متحدہو جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیرلویر کے علاقہ تالاش بنڑگے میں شمولیتی اجتماع سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر درجنوں مشران و عمایدین نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی سے اپنا 40سالہ رفاقت ختم کرکے اے این میں شمولیت کا اعلان کیا ،تقریب سے نیشنل یوتھ ارگنایزیشن کے صوبائی راہنما عمران ٹھاکر،اے این پی تحصیل بلا مبٹ کے صدر میاں حضرت حسین ،جمال ناصر ،لاجبرخان لا لا او ر دیگر پارٹی قایدین نے خطاب کیا ،ملک سجاد خان نے واضح کیا کہ پختون قوم کی نظریں ایک دفعہ پھر عوامی نیشنل پارٹی پر ہے ،اور صوبے کا اگلا وزیر اعلی امیر حیدرخان ہو تی ہوگا ،انہوں نے کہاکہ دیرلویرکے مختلف علاقوں کو 6ارب روپے کی خطیرلاگت سے قدرتی گیس فراہمی منصوبے پر کام سینیٹرزاہدخان کی کوششوں سے جاری ہے ،تیمرگرہ ٹوچکدرہ رابطہ سڑک کی پختگی ،رابطہ پلوں کی تعمیر ،عبدالولی خان یونیور سٹی تیمرگرہ کیمپس اے این پی دور کے میگاترقیاتی پراجیکٹس ہے ،عوام پائیدار امن اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لے25جولا ئی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر اے این پی کے نامز د امیدواروں کو میاب کرائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر