پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ،احمد حسن خان

پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ،احمد حسن خان

تیمرگرہ( بیو روررپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما اور حلقہ این اے 6دیر لویر سے امیدوار سابق سینیٹر احمدحسن خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہے ،ہزار سازشوں کے باوجو د آج بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت پی پی پی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی تالاش ڈھیری میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب سے پی پی پی کے ضلعی صدراور پی کے 15 سے امیدوار نواب زادہ محمودزیب سابق وفاقی وزیر ملک عظمت خان ،ملک برکت خان ،عالمزیب ایڈوکیٹ ،نوراحمد جان ،شیرمحمد اور دوسرے پارٹی قایدین نے بھی خطاب کیا ،اپنے خطاب میں پی کے 15سے نامز د امید وار اورسابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمودزیب خان نے واضح کیا کہ پی پی پی نے اپنے دور میں لوگوں کو ہزاروں نوکریاں دی ،دیرلویر کوقدرتی گیس کا تحفہ ،صوبائی خودمختاری ،این ایف سی ایوارڈ اور بجلی کے منصوبے پیپلزپارٹی کے کارنامے ہیں ،جماعت اسلامی دین کے نام پر سادہ لوح عوام کو د ھوکہ دینے کا سلسلہ بند کردیں ،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران علاقہ کے ترقی کے لے سابق وزیر خزانہ نے کچھ نہیں کیا ،پی پی پی برسراقتدار آکر عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرئیگی ،

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...