جی آئی کے کے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ آج ہونگے

جی آئی کے کے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ آج ہونگے

صوابی ( بیورورپورٹ)غلام اسحا ق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی ٹوپی ضلع صوابی کے زیر اہتمام آج اتوار کے روز سے ملک بھر میں انٹری ٹیسٹ منعقد ہونگے جس میں 7500طلبا و طالبات حصہ لینگے۔ اس سلسلے میں ریکٹر جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ جہانگیر بشر نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیسٹ کے لئے کراچی، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد ، ملتان ، پشاور اور کوئٹہ میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انجینئرنگ کے مختلف شعبوں اور منیجمنٹ سائنسز میں داخلے دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے قائم شدہ سنٹرز کو متعلقہ سٹاف ایک روز قبل پہنچ چکا ہے تاکہ سارے انتظامات کو آخری شکل دے سکے انہوں نے کہا کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ میں کوئی ریزوکوٹہ نہیں اور تمام داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ 129ہونہار طلبہ کو ہر سال میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ دیئے جاتے ہیں جس میں انسٹی ٹیوٹ کے 45نیڈ بیسٹ سکالر شپ، خیبر پختونخوا حکومت اور احسان ٹرسٹ کے بیس بیس جب کہ حکومت پنجاب اور فاٹا کے دس دس سکالر شپ بھی شامل ہیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...