شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.5

شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.5

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6جبکہ اس کی گہرائی 217کلومیٹر ۔مرکز پاکستان ، افغانستان کے سرحدی علاقے کوہ ہندوکش بتایا جارہا ہے،شانگلہ میں اخری اطلاعات کے مطابق کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ظہر ایک بجکر اڑتالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر جس کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف لپکنے لگے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.6جبکہ اس کامرکز پاکستان اورافغانستان کے سرحدی علاقے کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے بتائے جارہے ہیں جس کی گہرئی 217کلومیٹر بتائی جارہی ہے ،ضلع شانگلہ اور گردونواح میں اخری اطلاعات تک زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ائی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...