چارسدہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا ز کر دیا گیا

چارسدہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا ز کر دیا گیا

چارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا ز کر دیا گیا ۔ پانچ سال سے کم عمر کے 2لاکھ 88ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے ۔ 1ہزار چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔ 100فی صد اہداف حاصل کرنے کیلئے علمائے کرام کی خدمات حاصل کئے گئے ۔ مہم کے آغاز پر جید علمائے کرام نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف مذہبی شخصیات محسن الدین المعروف صاحب حق جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا ہاشم خان سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ، سٹاف آفیسر ڈاکٹر نیئر جمال ،یونیسف کے نمائندے سیریر اللہ خان اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیا ت بھی موجو دتھے ۔ جید علمائے کرام نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر جید علمائے کرام نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی کہ انسداد پولیو قطروں کے حوالے سے شکوک و شبہات جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ عوام الناس اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائے ۔ علمائے کرام نے انسداد پولیو مہم کے 100 فی صد اہداف حاصل کرنے کیلئے محکمہ صحت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ مہم کے حوالے سے یونیسف کے نمائندے سریر اللہ خان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے کامیابی کے لئے اس بار مربوط حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔ ضلع چارسدہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 288288بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے مجموعی طور پر 1004پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 886موبائل پولیو ٹیمیں ،67فکسڈ ،41ٹرانزٹ جبکہ 10رومنگ پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے مربوط پلان تشکیل دیا گیا ہے اور ہر موبائل ٹیم کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر