محاصل کے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائیگا ،عاطف رحمان

محاصل کے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائیگا ،عاطف رحمان

پشاور(پ ر)ڈائریکٹرجنرل ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈنارکاٹکس کنٹرول خیبرپختونخواعاطف رحمان نے کہا ہے کہ صوبہ میں محاصل کی وصولی کے اہداف کو ہرصورت حاصل کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ کی کارکردگی، انتظامیہ، اصلاحات اوراہداف کے حوالہ سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شعیب جدون،ڈائریکٹر ریونیوصلاح الدین، ڈائریکٹر پشاور ریجن جاویدخلجی،ڈائریکٹر ساؤتھ ریجن عید باچا، ڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن حیات وزیر،ڈائریکٹر ہزارہ ریجن سیدالامین، ڈائریکٹر مردان ریجن فواد اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن فخرعالم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اس موقع پرصوبہ بھر میں محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈنارکاٹکس کنٹرول کی کارکردگی اور محاصل کی وصول کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیاڈائریکٹر جنرل عاطف رحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محاصل کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے والے ریجنز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ریجن میں صرف محاصل کی وصولی کے اہداف پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدت، اصلاحات اور بہتر انتظام کے ذریعے صوبہ میں زیادہ سے زیادہ مالیاتی وسائل کے حصول کو ممکن بنائیں کیونکہ محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن صوبائی سطح کے مالیاتی وسائل کی وصولی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کسی کی بھی سطح پر کوئی غفلت اوربے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام اپنے اپنے دائرہ اختیار میں موثر نگرانی کے ذریعے ہر قسم کی بے قاعدگی کی روک تھام اور عوامی شکایات کا ازالہ کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر