حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیراہتمام پانچواں کورس آج ہوگا

حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیراہتمام پانچواں کورس آج ہوگا

صوابی( بیورورپورٹ)حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیراہتمام پانچواں کورس آج اتوار یکم جولائی کی صبح آٹھ بجے انسیٹو پبلک سکول صوابی میں منعقد ہو گا ،چھٹا کورس 6جولائی نزد میلہ گراؤنڈ کرنل شیر کلے ، ساتواں کورس 8 جولائی حجرہ خالد اختر شیوہ اڈہ کرنل شیرکلے ،آٹھواں کورس 13 جولائی خورو چوک دوبیان ،نواں کورس 14 جولائی ترکئی ہاؤس ترکئی جبکہ دسواں اور آخری کورس 15 جولائی کو پائینئر سکول مرغز میں منعقد ہوگا ،ضلعی میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب تمام عازمین حج سرکاری و پرائیوٹ سکیم سے اپنے مفاد میں ان تربیتی کورسوں میں بروقت شرکت کی اپیل کی ہے #

Ba

مزید : پشاورصفحہ آخر