کرک ،ماں بیٹا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کرک ،ماں بیٹا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کرک (بیورورپورٹ) علی خیل کے رہائشی سلطان کی بہو اور پوتا بجلی کا کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے وہ جنریٹر کی بجلی ٹھیک کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، انکی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس افسوسناک واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحومہ ولی رحمان کی بیوی اور بیٹا تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر