چارسدہ ،یوسی ایم سی تھری میں اے این پی کی سرگرمیاں تیز

چارسدہ ،یوسی ایم سی تھری میں اے این پی کی سرگرمیاں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)یونین کونسل ایم سی تھری میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ۔ ڈوڑ ٹو ڈور مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ ایمل ولی خان کا ہنگامی دوہ ۔ تمام کارکنوں کو متحرک رکھنے کا لائحہ عمل وضع کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں اے این پی کے صوبائی رہنماء مر زا احسان اللہ خان کی قیادت میں رابطہ عوام مہم اور عمائدین علاقہ سے ملاقاتوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی جنہوں نے یونین کونسل کے مختلف علاقوں بابڑہ ، سافر خیل ، حسن خیل ، عزیز خیل اور دیگر علاقوں کا کامیاب دورہ کیا ۔ اس کے علاوہ اسفندیا رولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان نے مرزا احسان اللہ خان اور پی کے 59کے امید وار قاسم علی خان محمد زئی کے ہمراہ ہنگامی دورہ کیا اور مختلف حجروں میں عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے مر زا احسان اللہ خان نے کہا کہ اے این پی کے امید واروں کی کامیابی کیلئے تمام تر وسئال بروئے کار لا کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے تمام کارکن 25جولائی کو گھروں سے نکل کر اپنے ووٹو کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو بھی راغب کرکے لالٹین پر مہر لگائیں ۔