پولیس ایگل سکواڈ کے موٹرسائیکل کی ٹکر سے دوپولیس اہلکارزخمی

پولیس ایگل سکواڈ کے موٹرسائیکل کی ٹکر سے دوپولیس اہلکارزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)سٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے دوچنگ چی رکشاؤں کی پولیس ایگل سکواڈ کے موٹرسائیکل کوٹکر سے دوپولیس اہلکارزخمی ہوگئے‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سرکلرروڈپر اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے تیز رفتار دوچنگ چی رکشاؤں کی ٹکر سے ایگل سکواڈ کے موٹرسائیکل نمبر185Aپر سوار دو کانسٹیبلان کانسٹیبل عرفان اورکانسٹیبل ارسلا خان زخمی ہوگئے اورموٹرسائیکل کابھی نقصان ہوا ۔ سٹی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ دوچنگ چی ڈرائیوروں اسدگل اورعلی خان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر