الپوری میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں مانیٹرنگ ٹیم نے حلف لیا

الپوری میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں مانیٹرنگ ٹیم نے حلف لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ضلع قاضی الیکشن 2018کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد نسیم خان کامانیٹرنگ ٹیم سے حلف لینے کا تقریب۔گزشتہ روز سیشن ڈویژن شانگلہ بمقام الپوری میں عام انتخابات 2018کے انعقاد کے سلسلے میں ڈی ایم او اور مانیٹرنگ آفسران سے حلف لیا، اس موقع پر منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ضلع میں صاف ،شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور اس مقصد کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی پوری طرح فعال بنائیں گے ۔حلف لینے والوں میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر نے بحیثیت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشام واجد علی،تحصیلدار پورن حسنین احمد اورڈائریکٹرزراعت شانگلہ محمد عزیر نے بحیثیت ممبران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم حلف اٹھائیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر محمد نسیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرائض منصبی انتہائی دیانت داری، فرض شناسی اور الیکشن 2018 کی صاف ،شفاف اور غیر جانبدار انعقاد میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔ اخر میں محمد نسیم خان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر نے میڈیا کے نمائندوں اور تقریب میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا۔ ۔